توقع ہے پاکستان ’افغان امن عمل‘ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا: پومپیو

0
655

امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے ٹیلی فون پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کی اور اُن کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بات امریکی محکمہٴ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدر نوئرٹ نے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پومپیو نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’’مفید باہمی تعلقات کے حصول کے لیے‘‘، وہ ’’نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں‘‘۔

گفتگو کے دوران، امریکی وزیر خارجہ نے ’’اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ پاکستان ملک میں سرگرم تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کرے گا‘‘؛ اور ’’وہ افغان امن عمل کے فروغ کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے گا‘‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY