ملک بھر میں یوم شہدا اور دفاع آج بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، فوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبر بلند کیا گیا، مساجد میں ملکی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے، عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے، 6 ستمبر 1965 کو ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا۔
سترہ روزہ جنگ میں افواج پاکستان نے ازلی دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے محاذوں پر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے گئے۔
پاکستان آرمی نے دشمن کو روکا اور پسپا ہونے پر مجبور کیا، چونڈہ محاذ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنادیا گیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، پاک بحریہ نے بھی سمندری محاذ پر دشمن کو بھر پور جواب دیا، وطن کی مٹی کے دفاع میں جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
………………..
وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور مساجد میں دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
آج کا دن ہمیں 6 ستمبر 196, کی اس جنگ کی یاد دلاتا ہے جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف یادگار شہدا پر پھول رکھیں گے،تقریب سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب بھی کریں گے۔
6 ستمبر کےحوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کشمیری عوام کی حالت زار کا ازالہ کر کے ہی خطے میں دیرپا امن ممکن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ افواج کے عظیم سپوتوں نے 6 ستمبر 1965 کو حملہ آور دشمن کو شکست فاش دی، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں قیام امن اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقسیم کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سال قبل افواج پاکستان نے فیصلہ کن طور پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ایسی فتح حاصل کی جو تاریخ میں ہمیشہ کیلئے لکھی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ امید کی کرن تھی، جس نے مصیبت کے وقت قوم کی لچک اور عزم کی مثال دیکھی۔













