وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہے، اجلاس میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آئی جیز بھی شریک ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی جانب سے حکام کو بریفنگ دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کو کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔













