سابق وفاقی وزیرڈاکٹر فاروق ستار اپنوں کے زخموں پر بول اُٹھے، شاعری کا سہارالیتےہوئےکہا کہ دیکھ لیاموسم اور انسان کیسے رنگ بدلتے ہیں۔ انہوں نےایم کیو ایم میں تنظیمی انتخابات کا مطالبہ کیا اور ڈیم فنڈ کے لئے اپنے ساتھ سیلفی بنوانے کے نرخ بھی بتا دیئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نےکہاکہ اپنوں نے اچھا نہیں کیا تو کیا وہ جینا چھوڑ دیں، موسموں کو رنگ بدلتے دیکھا، لوگ بھی بدل گئےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے100 روزہ پلان سے لگتا ہے کہ کچے پھل توڑ لئے گئے، ایک کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کرکے لوگوں کوبےروزگار کیا جارہا ہے۔
ایک سوال پرفاروق ستار نے کہاکہ وہ متحدہ قومی فورم بنانے جا رہے ہیں، جو بھی ملے گا، اسےوہ جھپی ڈال لیں گے، کئی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی دعوت ہے، مگر وہ کارکنوں کے مشورےکو اہمیت دیں گے۔
فاروق ستار کاکہناتھا کہ وہ ڈیم فنڈ میں لوگوں سے چندہ لیکر حصہ ڈالیں گے اور جو بھی ان کےساتھ سیلفیاں بنوائے گا اس کا ریٹ مختلف رکھیں گے، امیروں سے ایک ہزار اور غریبوں سے ایک سو روپےلیں گے اور ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔
فاروق ستار نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی نظام کےحوالے سے فارمولہ پیش کیا ۔












