اپوزیشن لیڈر نے ریٹائرڈ جسٹس فقیر محمد کھوکھر، اشتیاق احمد خان اور ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کا نام پیش کیا، وزیر اعظم نے ریٹائرڈ جسٹس رحمت جعفری، ریٹائرڈ جسٹس چودھری اعجاز اور آفتاب سلطان کا نام پیش کیا۔

 نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے تیسری ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے تین تین نام پیش کئے۔

خورشید شاہ کہتے ہیں 6 ناموں پر دو گھنٹوں تک مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم سے آئندہ ملاقات جمعرات کو ہو گی، ہم نے وکلاء، ریٹائرڈ ججوں اور بیوروکریٹس کے دیگر ناموں پر بھی غور کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY