روس اور ترکی کے مابین شام میں غیر فوجی علاقے کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ علاقہ صوبہ ادلب میں قائم کیا جائے گا۔
ان کے بقول اس زون سے تمام بھاری اسلحہ ہٹا لیا جائے گا۔ دونوں صدورکے مطابق اس دوران اس علاقے سے النصرہ فرنٹ سمیت تمام شدت پسند باغی گروپوں کو وہاں سے باہر نکالا جائے گا۔ پوٹن نے مزید بتایا کہ پندرہ اکتوبر سے اس غیر فوجی علاقے کو فعال بنا دیا جائے گا۔ ایردوآن اور پوٹن کے مابین یہ ملاقات سوچی ميں ہوئی۔












