ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ ہفتے کے دن اونیے شہر میں ایک عوامی خطاب سے انہوں نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوں ترکی نئے اتحادیوں کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔ ترکی میں قید امریکی پادری اور دیگر سفارتی معاملات پر ان دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایردوآن نے کہا کہ امریکا کو شرم آنا چاہیے کہ وہ ایک پادری کی خاطر نیٹو اتحادی ملک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔ امریکا کی طرف سے ترکی کے خلاف اقدامات کی وجہ سے ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY