ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر حیات کا کہنا ہےکہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، اب تک ٹرائلز پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن خضر حیات کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس کو اس سے قبل انتخابات میں استعمال کیا جاچکا ہے،پریزائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائےگا، نتائج ترسیل میں کوئی مسئلہ ہوا تو پریزائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں آر اوکو نتائج پہنچائےگا۔

خضر حیات کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی کا فوری طور پر پتا لگائےگا۔

ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا کہنا تھا کہ اب تک ٹرائلز پر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اطمینان بخش رہی ہے، تمام کنٹرول رومز 24/7 کام کر رہے ہیں، انتخابات کے نتائج آنے تک مرکزی کنٹرول روم مسلسل کام کرے گا۔

ہارون شنواری کے مطابق الیکشن منیجمنٹ سسٹم آف لائن اور آن لائن دونوں صورتوں میں کام کرےگا، شکایات درج کرانےکے لیے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، ای میل اوریونیورسل فون نمبر پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، صوبائی سطح پر چار کنٹرول روم بھی قائم کیےگئے ہیں، 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY