عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ آج پاکستان جیت گیا ہے،اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہباز شریف کی چیخیں نکل گئیں۔

آج منعقدہ انتخابات کے بعد سامنے آنے والے نتائج کے حوالے سے اپنے ردعمل میں شیخ رشیدکا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے،پنڈی جیل میں شہباز شریف اور خاقان عباسی کو اکھیاں اڈیک دیاں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور آرمی چیف کا شکریہ، کل پاکستان میں نیا سورج طلوع ہو گا، میری جیت مزدوروں، کسانوں اورنوجوانوں کی ہے ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سرمایہ داروں کا ترجمان نہیں ہوں گا، میری جیت راول پنڈی والوں کی جیت ہے ، جنہوں نے ووٹ نہیں دیے ان کی بھی خدمت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے، ڈالر کی قیمت کو کنٹرول میں لائیں گے ، ن لیگ، ق لیگ، پیپلزپارٹی سب کیلئے لال حویلی کے دروازے کھلے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY