لندن میں مقیم خصوصی بچوں کی ماہر تعلیم فرزانہ نقوی کا انتقال چھ اکتوبر 2017کی شام سینٹ پیٹر ہسپتال میں ہوا تھا اور اب انکی نماز جنازہ ہفتہ چودہ اکتوبر 2017کو دن کے گیارہ بجے حُسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ میں ادا کی گئی جس میں عزیزو اقربا کے علاوہ بڑی تعداد میں کیمونٹی کے حضرات اورخواتین نے شرکت کی اور کیمونٹی کے لیئے تعلیمی شعبے میں انکی خدمات کو سراہا

نماز جنازہ کے بعد میت ووکنگ کے باغ زہرا کے قبرستان میں تدفین کے لیئے لے جائی گئی

سوگواروں نے مرحومہ کے شوہر محمد نقوی اور انکے اکلوتے بیٹے ارم عباس نقوی سے اظہار افسوس کیا
باغ زہرا قبرستان میں بھی اہل خانہ،عزیز و اقربا اور انکے شاگردوں کے علاوہ کیمونٹی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں تدفین کے بعد انکی مغفرت کی دعا کی گئی

مرحومہ فرزانہ نقوی کا سوئم اتوار 15 اکتوبر کو ہو گا اور اس سلسلے میں حُسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ میں ہی شام ساڑھے سات بجے قرآن خوانی اور مجلس عزا منعقد ہو گی

واضع رہے کہ فرزانہ نقوی لندن کے عزا خانے حُسینی مشن ہانسلو کے سابق سیکرٹری محمد نقوی کی اہلیہ تھیں اور پسماندگان میں ایک بیٹا ارم عباس نقوی چھوڑا ہے جبکہ انکی دو بیٹیوں کا انتقال بچپن میں ہی ہو گیا تھا


فرزانہ نقوی کو مقامی کیمونٹی میں اپنے ہمدردانہ مزاج اور امدادی و سماجی کاموں کی وجہ سے نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا













