امریکا میں پہلی بار بھارتی نژاد امریکی خاتون کو میئر منتخب کرلیا گیا ہے، سویتا ودیانتھان نے کیلیفورنیا کے شہر کوپرٹینو کے میئر کا حلف اٹھالیا۔

ایم بی اے پاس سویتا ایک ہائی اسکول میں ریاضی کی اساتذہ اور ایک بینک میں بطور افسر جبکہ رضاکارانہ طور پر منیجمنٹ کا کام بھی کرتی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے حلف اٹھایا جبکہ اس تقریب میں شرکت کے لئے ان کی والدہ خصوصی طور پر بھارت سے امریکا آئیں۔

کوپرٹینو کے کمیونٹی ہال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سویتا کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنا چارج سنبھالنے کے دو روز بعد سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں اپنا فرمان جاری کیا

SHARE

LEAVE A REPLY