کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک کار بم دھماکے میں مقامی ٹی وی کے رپورٹر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا حب میں تھانے کے قریب ایک کار میں ہوا، جس میں مقامی ٹی وی کے رپورٹر شاہد زہری اپنے ساتھی کے ہمراہ موجود تھے۔

ابتدائی طور پر دھماکا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے بتایا گیا مگر بعد ازاں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ دھماکا بم پھٹنے سے ہوا جو مبینہ طور پر کار میں پھینکا گیا، تاہم اس سلسلے میں تصدیق نہیں ہوسکی

SHARE

LEAVE A REPLY