اسرائیلی وزیر کا الاقصیٰ احاطے کا دورہ؛ امریکہ، اقوامِ متحدہ اور عرب ملکوں کی مذمت

0
800

امریکہ، اقوام متحدہ اور عرب ممالک نے اسرائیل کے سخت موقف رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اور سینکڑوں حامیوں کے یروشلم میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے کے دورے کی مذمت کی ہے جہاں انہوں نے یہودی طریقے سے عبادت کی۔

واشنگٹن نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ا تمار بن گویر کی طرف سے منگل کو اسرائیلی پولیس کی مدد سے مسجد کے احاطے میں دھاوا بولنے کی “یکطرفہ کارروائی” پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایسی اشتعال انگیزی قرار دیاجس کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری غزہ جنگ میں جنگ بندی کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا، ’’کوئی بھی یکطرفہ کارروائی، جو یہ ہو سکتی ہے ، اور جس کے نتیجے میں اس طرح کے تعطل کی صورتحال خطرے میں پڑ جائے ، ناقابل قبول ہے۔‘‘

SHARE

LEAVE A REPLY