پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کیمطابق نا اہل قرار دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ عثمان ڈار کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے عام انتخابات سے قبل اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامہ ظاہر نہیں کیا، اور حقائق چھپائے، آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطابق خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے،

انہیں نا اہل قرار دے کر قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY