عدالت نے سندھ پولیس میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے ۔

احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق آئی جی سندھ ،سابق اے آئی جی فائنانس فدا حسین شاہ سمیت دیگر ملزمان کو طلب کرلیا ،ملزمان پرایس آر پی حیدرآباد کیلئے 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،سپریم کورٹ نےمیڈیا رپورٹس پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی،سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ ،سابق ایس پی غلام نبی کیریو ،میر ابریجو،غلام رضاسولنگی،راجہ اشتیاق ،عبدالقادرکاٹھور،ایاز حسین میمن کے خلاف ریفرنس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 3میں ہوگی ۔

نیب کے مطابق ملزمان کو 19اپریل کو طلب کیا گیا ہے،جنہوں نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے،غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے عملے کو تنخواہیں جاری ہوتی رہیں جس سے قومی خزانے کو 50کروڑ 46لاکھ 61ہزار 664ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY