منگل کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 37 فلسطینی ہلاک

0
640

حماس کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ منگل کو رفح کے مغرب میں بے گھروں کے ایک کیمپ پر اور دیگراسرائیلی حملوں میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ یہ ہلاکتیں اس حملے کے چند دن بعد ہوئی ہیں جس نے عالمی غم و غصے کو جنم دیا تھا۔

سول ڈیفنس کے اہل کار محمد المغییر نے کہا کہ وہ افراد “رفح کے مغرب میں بے گھر لوگوں کے خیموں کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے ایک اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

حماس نے کہا ہے کہ علاقے میں ” اسرائیلی حملے کے نتیجے میں “درجنوں ہلاک اور زخمی” ہوئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق، یہ حملہ ایسے میں ہوا جب اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کے مرکز میں اس کے باوجود دراندازی کی کہ دو روز قبل جنوبی غزہ شہر کے ایک پرہجوم کیمپ پر اس کے فضائی حملے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی گئی تھی، جس میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ، اسرائیلی ٹینک “رفح شہر کے وسط میں العودہ چوراہے پر متعین تھے”

SHARE

LEAVE A REPLY