سپریم کورٹ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر ریفرنڈم سے متعلق درخواست پر وفاق کونوٹس جاری کردیا جبکہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیئے ہیں کہ کوئی شک نہیں ملک میں ڈیمز بننے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں حکومت نے فیصلہ کرناہے اور پانی کی فراہمی کو بھی دیکھناہے۔ علاوہ ازیںعدالت عظمیٰ نے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان میں ورک چارج ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے لیبر ٹریبونل ملتان کے فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بھرتیاں بظاہر بدنیتی پرمبنی تھیں، ورک چارج پر سرکاری اداروں کا ملازمت دینا قانون کے ساتھ فراڈ ہے، حکومت اپنے ہی وزیراعلیٰ کی بھرتیاں غیرقانونی قرار دے رہی ہے، کیوں نہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم تعمیر کے معاملے پر ریفرنڈم سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی












