ہائیکورٹ: سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

0
601

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیشن جج ساہیوال کی جانب سے انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ وکیل نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کا بھی حوالہ دیا۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہم نے نہیں بنانا آپ دلائل دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں، جوڈیشل کمیشن بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے، یہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کوئی قانون ہے جس کے مطابق ہم کمیشن بنانے کا حکم دیں ؟۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY