افغان بچوں کے بارے میں امدادی اداروں کی ایک رپورٹ کے مطابق اسکولوں سے محروم بچوں کی تعداد 37 لاکھ کے قریب ہے۔ ان بچوں کی عمریں سات سے سترہ برس کے درمیان ہے۔

یہ تعداد افغانستان کے تمام بچوں کا چوالیس فیصد بنتی ہے۔ یہ رپورٹ یونیسیف، یو ایس ایڈ اور بین الاقوامی تھنک ٹینک سیموئیل ہال نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت افغانستان کے بچوں کو پرتشدد حالات کے علاوہ، خاندانی و علاقائی تنازعات، غربت، کم عمری کی شادیوں کا سامنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سن 2002 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسکولوں سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY