موسمياتی تبديليوں کے اثرات سے بچنے کے ليے گزشتہ سال فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات کے تعین کے ليے اقوام متحدہ کے زير انتظام بين الاقوامی سطح کے مذاکرات آج سے جرمن شہر بون ميں شروع ہيں۔

گيارہ روز تک جاری رہنے والے ان مذاکرات ميں يہ طے کيا جائے گا کہ رکن ممالک کن قواعد و ضوابط کی رو سے اس معاہدے پر عملدرآمد کريں گے۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پيرس معاہدے سے دستبردار ہونے کا عنديہ دے چکے ہيں، جو اس معاہدے ميں شامل ديگر تمام ممالک کے ليے پریشانی کا باعث ہے۔

تاہم واشنگٹن نے گزشتہ ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ امريکا کا ایک وفد بون میں ہونے والے مذاکرات ميں شرکت کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY