ایک رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ آئندہ برس کے انتخابات میں چوتھی مرتبہ بھی چانسلر کے عہدے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ قدامت پسند سیاست دان میرکل سن دو ہزار پانچ سے اس عہدے پر براجمان ہیں۔
بعض رپورٹوں کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے آج بروز اتوار اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو بتایا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر چانسلر بننے میں دل چسپی رکھتی ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق جرمن عوام کی پچپن فیصد اکثریت انہیں چوتھی مرتبہ بھی چانسلر کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔












