چین کی پارلیمان نے صدارت کی مدت کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 بروز اتوار چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے قريب تین ہزار ارکان نے دور صدارت کی مدت ختم کرنے سے متعلق ایک آئينی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اس پیش رفت سے صدر شی جن پنگ تاحیات صدر منتخب کر لیے جائیں گے۔

اگر یہ آئینی ترمیم نہ کی جاتی تو چونسٹھ سالہ شی نے 2023 میں صدر کے عہدے سے سبکدوش ہو جانا تھا۔ سن انیس سو نوے سے چین میں صدر زيادہ سے زيادہ دو مدتوں کے لیے عہدے پر فائز رہ سکتا تھا۔ شی جن پنگ نے اقتدار سنبھالتے ہی اپنی طاقت میں اضافے کی خاطر اقدامات شروع کر دیے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY