پاکستان میں افغان طالبان کے ایک اعلیٰ وفد نے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے ساتھ اسلام آباد میں ایک ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات کی معطلی کے اعلان کے بعد اطراف کا پہلا مکالمتی رابطہ تھا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق دو مختلف لیکن انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ اسلام آباد میں مقیم افغان طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات تین اکتوبر کو پاکستانی دارالحکومت ہی میں موجود امریکا کے خصوصی مذاکراتی نمائندے زلمے خلیل زاد کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ افغان طالبان کا یہ وفد دو دن پہلے بدھ کو پاکستان پہنچا تھا۔ خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد بھی ان دنوں اسلام آباد ہی میں ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان طالبان کے وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں۔











