گزشتہ اتوار کو تباہ ہو جانے والے ایتھوپین ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کے بلیک باکس تجزیے کے لیے فرانس پہنچا دیے گئے ہیں۔ بوئنگ میکس آٹھ طرز کے اس طیارے کی تباہی کے نتیجے میں اس میں سوار تمام ایک سو ستاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ بلیک باکس فرانس کے فضائی حادثات کی چھان بین کرنے والے ادارے بی ای اے کے ماہرین کے حوالے کر دیے گئے ہیں

یہ حادثہ اس طرز کے مسافر طیاروں کو گزشتہ چھ ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا حادثہ تھا۔ امریکی کمپنی بوئنگ کی طرف سے احتیاطاﹰ اس کی گاہک، دنیا کے سبھی ایئر لائنز کو یہ سفارش کر دی گئی ہے کہ وہ فی الحال ایسے تمام ہوائی جہازوں کا استعمال بند کر دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY