مدھیہ پردیش:ـ راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا گیا

0
160

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لےلیا۔ انہیں مدھیہ پردیش میں کشیدگی سےمتاثر علاقےمندسرمیں حراست میں لیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی5 ہلاک کیے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کےلیےمندسرجارہے تھے۔
پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے گرفتارکیا ہے۔کوئی وجہ بتائے بغیر صرف یہ کہا گیا کہ ہم آپ گرفتار کررہے ہیں، ریاست اترپردیش میں بھی ایسا ہی کیا گیا تھا۔
اس سے قبل ایک ٹوئٹر پیغام میں کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں سے ملاقات کرنے سے روک رہی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY