نئی تیار کردہ سیلفی سٹک کی مدد سے لوگ ایک ساتھ درجنوں افراد کی سیلفی تیار کر سکیں گے
سیلفی لینے کا شوق آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے اور شوق کو پورا کرنے کیلئے کئی طرح کی جدید ترین سیلفی سٹک بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ لیکن ایک امریکی شخص نے گروپ سیلفی کو مزید آسان کردیا ۔
امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 فٹ لمبی سیلفی سٹک بنائی ہے جس کے ذریعے درجنوں افراد ایک ساتھ گروپ سیلفی با آسانی لے سکیں گے ۔ سیلفی سٹک کو خریدنے کیلئے صارفین آن لائن آرڈر بھی کر سکتے ہیں ۔













