وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
بابر اعوان نے نیب کی طرف سے کرپشن ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے،وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کئے گئے وعدئوں پر استعفیٰ دے رہا ہوں ۔
بابراعوان نے مزید کہا کہ استعفیٰ اس لئے دیا ہے تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کرسکوں ۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا ہے ۔












