Published on: 5 Jan 2017
نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان کو لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ اس سے قبل کی میت اسلام آباد سےلاہور پہنچا دی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ ایک بجےدوپہرکربلا گامے شاہ میں اداکی گئی جبکہ تدفین مومن پورہ قبرستان میں ہوئی
پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گائیک استاد فتح علی خان82 برس کی عمر میں گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے،وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا تھے۔
استاد فتح علی خان کی میت ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد سے کریم پارک لاہورمیں ان کی آبائی رہائش گاہ منتقل کی گئی۔













