“گھروندا “لٹریری اور کلچرل ادبی تنظیم امریکہ میری لینڈ کے زیر اہتمام محترمہ بینا گوئندی اور حامد محمود نے معروف براڈ کاسٹر محترمہ مہ پارہ صفدر کی خود نوشت “ میرا زمانہ میری کہانی “کی شاندار تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا۔
ریاست میری لینڈ کی معتبر ادبی وصحافتی شخصیات کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں ورجینیا،شکاگو اور ٹیکساس سے بڑی تعداد میں ادیبوں نے شرکت کی۔
رچ منڈ ورجینیا سے ڈاکٹر ثروت زہرہ ،ڈاکٹر رضوان علی ،شکاگو سے ریاض نیازی،بالٹی مور سے مونا شہاب ،نور نغمی،علی شعیب حسن،ڈاکٹر عارف محمود،ساجد تارڑ،عائشہ خان،فیض رحمان،خرم شہزاداور میاں عرفان یعقوب نے معزز مہمان مہ پارہ صفدر کی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجبکہ اس یادگار تقریب کی صدارت جناب خالد حمید نے کی
۔تقریب میں پاکستان پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے مہ پارہ صفدر کو ان کی ادبی وصحافتی خدمات پر لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
ادبی مرکز بالٹی مور اوردیگر تنظیموں نے ان کو تحائف پیش کیے۔آخر میں صاحب کتاب مہ پارہ صفدر نے اپنے دستخط سے مہمانوں میں کتابیں پیش کیں ۔













