فرانس کے چڑیا گھر میں سفید رنگ کے 2 شیروں کی پیدائش

0
1407

فرانس کے ایک چڑیا گھر میں دو ننھے نایاب سفید شیروں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پیرس کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کیمطابق نایاب نسل کے دونوں سفید شیر صحتمند ہیں جنہیں فی الحال ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور انہیں جلد عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان شیروں کے حوالے سے ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی سفید شیروں کو عوام کے سامنے لانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا تب تک ان کی دیکھ بھال کیلئے انہیں ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا جائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY