ٹی20کے پہلے میچ میں پاکستان کی سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست

0
602

تین ٹی20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکن بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے لڑکھڑا گئے اور اور پوری ٹیم102رنز پر ڈھیر ہو گئی،یوں پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے103رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹ کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں پورا کر کے میچ سات وکٹ سے جیت لیا

اس جیت میں اہم کردار گیند بازوں اور شعیب ملک کا بلے باز کے طور پر تھا شعیب ملک 42رنز بناکر ٹاپ اسکورر اور محمد حفیظ نے 25 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے سنجایا نے دو پاکستانی بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا

اس سے قبل پاکستانی کپتان کاپہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ کامیاب رہا اورپاکستان بولرز مہمان سری لنکا کے بیٹسمین پر ابتداء میں حاوی ہو گئے اور عماد وسیم نے تیسری گیند پر ہی مونا ویرا کو بولڈ آئوٹ کر دیا۔اس کے بعد عثمان شنواری ،فہیم اشرف اور محمد حفیظ نے اپنی اپنی بولنگ کا جادو جگایا اور حریف بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ وقفے وقفے دکھاتے رہے۔

سری لنکا کے سمارا وکرما23،اشن پریانجن20،دنوشکاگونا تھلاکا11اورپرسنا23رنز بنا کر قابل ذکر رہے ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا،یوں سری لنکا کی پوری ٹیم مقررہ 20اوورز بھی پورے نہ کھیل پائی اور102رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین،محمد حفیظ،عثمان شنواری نے دو، دو جبکہ عماد وسیم ،شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY