نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیرشرعی قرار

0
946

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیرشرعی اورغیراسلامی قرار دیدیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی دفعات چودہ ڈی، پندرہ اے اورچھبیس کوغیرشرعی قرار دیدیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ملزمان کو ہتھکڑی لگانا،میڈیا پر تشہیر کرنا ،حراست میں رکھنا ،بے گناہ کو ملزم ثابت کرنا ،وعدہ معاف گواہ بننا اورپلی بارگین کی دفعات بھی غیراسلامی قرار دیدیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بچوں سے جنسی تشدد کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کی سفارش اوربچوں سے جنسی زیادتی کے سدباب کیلئے خصوصی سیل بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایازکہتے ہیں کہ بچوں سے جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے تجاویز دے دی ہیں۔

یہ بھجی پڑھیے:بیوروکریسی اسلامی قانون سازی میں رکاوٹ ہے

کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد کی تائید بھی کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY