سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کراچی میں گیس بحران پروزیراعظم عمران خان پر برس پڑے پھر کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی ۔
کراچی میں گیس کی قلت پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی پروا نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی، وہ تو شور مچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں، وہ اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔












