مشال یوسفزئی اکیلی نہیں بلکہ انکا گروپ ہے، حقیقت سامنے آجائے گی: سلمان اکرم راجا

0
1057

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نےکہا کہ میرا سینیٹ سے مشال یوسفزئی کو فارغ کرنےکاکوئی اختیار نہیں، میں نےدرگزر سےکام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔

جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ مشال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھاکہ جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں اسے ہوا نہیں دوں گا، مجھے نہیں معلوم مشال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔

واضح رہے گزشتہ روز سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری ، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، سوال کیاکہ کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟

مشال یوسفزئی نے کہا آپ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے لیے استعمال کیا، میں لکھنے پر آؤں تو آپ خود حیران و پریشان ہوں گے۔

قریبی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY