احتساب عدالت: مجاہد کامران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
805

احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے، مجاہد کامران نے بڑے پیمانے پر یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیاں کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY