ڈی جی نیب کراچی 29نومبر کو نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری لگائیں گے۔

نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق شکایات وصول کریں گے۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق عوام اپنی شکایات نیب آفس میں صبح11بجے سے دوپہر1بجے تک درج کرا سکتے ہیں۔

نیب نے اپنے اعلامیے میں اپیل کی ہے کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

نیب اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خوردبرد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔

ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائے گا، جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیحات میں سے ایک اہم ترجیح ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY