پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے خصوصی اجلاس میں چوہدری اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور بنیادی رکنیت کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

پیپلزپارٹی کا خصوصی اجلاس لاہور میں ہوا جس میں سینئر رہنماء اعتزاز احسن کیخلاف قرار داد پیش کی گئی، تاہم اجلاس میں اہم عہدیداروں نے شرکت نہیں کی۔

لاہور میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور بنیادی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، قرارداد قواعد کے مطابق پارٹی قیادت کو بھیجوں گا۔

اعتزاز احسن کیخلاف کارروائی کے اجلاس میں پارٹی کے اہم عہدیداروں صوبائی جنرل سیکریٹری حسن مرتضٰی، سیکریٹری اطلاعات شہزاد چیمہ اور لاہور کے صدر اسلم گل نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کیخلاف ادھوری کارروائی نون لیگی دباؤ کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY