وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد

0
73

سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی لگا دی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا، تفتیش اصل طریقہ ہے۔

ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کیس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘سلیم شہزاد قتل کیس کا کمیشن ہمارے سامنے ہے، کمیشن بنا کر معاملہ کھٹائی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ‘معاملات کو کھوہ کھاتے ڈالنے کے لیے کمیشن اور کمیٹی نہیں بننے دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY