برطانیہ نے شادی کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے مرد اور عورت کے جوڑے کو بھی سول پارٹنرشپ کا معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے پہلے ایسا معاہدہ کرنے کی اجازت صرف ہم جنس پرست جوڑوں کو تھی، جب کہ مرد اور عورت کو چرچ میں اپنی شادی کے روز رجسٹریشن کرانا ہوتی تھی۔
برطانیہ میں شادی کے قوانین میں اتنی بڑی تبدیلی دو سو سال بعد کی گئی ہے۔نئے قانون کے تحت اب مرد اور عورت کا جوڑا شادی کے بغیر ساتھ رہ سکیں گے اور رجسٹریشن کی صورت میں انھیں وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے جو سول پارٹنرشپ کے تحت حاصل ہوتے ہیں۔













