جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایک کمزور ترکی کسی بھی صورت میں جرمنی کے اسٹریٹیجک مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برلن اور انقرہ حکومتوں کے درمیان اِس وقت شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹیلی وژن آر ٹی ایل پر جمعرات کے روز کیا۔ میرکل کے مطابق اُن کی حکومت ترکی میں مضبوط اقتصادی ترقیاتی سرگرمیوں کی حامی ہے اور یہ واضح طور پر جرمنی کے حق میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اُن کی حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی، جس سے ترکی مزید کمزور ہو۔ چانسلر انگیلا میرکل کا یہ بیان ترک اقتصادی مشکلات کے تناظر میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY