چین کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کے مزید معاہدے

0
945

جنوبی ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلہ دیش نے چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے سمندری سلامتی، معیشت، خلائی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ہفتے کو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق نئی دہلی خود کو چین کا مد مقابل اور علاقائی طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ان معاہدوں پر دستخط وزیرِ اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے دورے کے دوران کیے گئے جو کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد نئی دہلی کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی رہنما ہیں۔

نریندر مودی نے بھارت کے ہمسایہ ممالک کے علاقائی تعاون کو وسعت دینے اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے انڈو پیسیفک سمندری منصوبے میں بنگلہ دیش کے شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

بنگلہ دیش کے چین کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں جو خام مال کے لیے اس کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنا بنگلہ دیش کے لیے چیلنج ہے جو چین کے اہم حریف بھارت اور امریکہ کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY