امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ پیرس میں ملاقات کی ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے یورپی دفاع پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی۔ اس کے علاوہ اُن کی بات چیت میں شام اور ایران کے معاملات بھی شامل تھے۔

دونوں صدور کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب پیرس پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے یورپی فوج سے متعلق بیان کو نامناسب اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات کے وقت ٹرمپ کا مزاج مصالحانہ دکھائی دے رہا تھا۔ امریکی صدر فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY