شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی سیشن ختم ہونے تک توسیع

0
791

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں قومی اسمبلی کا سیشن ختم ہونے تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر فیصلہ دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جیل حکام نے استدعا کی کہ شہباز شریف کا راہداری ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے، عدالت راہداری ریمانڈ میں توسعی کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف کو جب واپس جیل لایا جائے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY