رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں ن لیگ نے برے وقت میں عدالت پر حملہ کیا۔ جمہوریت کو خطرہ نہیں، صرف وزیراعظم پھنسے ہیں۔ جے آئی ٹی عمران خان یا بلاول نے نہیں سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔
حیدرآباد میں مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ ہواتو ملک خطرے سے دوچار ہوجائےگا۔ جمہوریت کو خطرہ ہے،کیساخطرہ ہے؟ انہوں نے کہا صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں جمہوریت کو خطرہ لاحق نہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا جے آئی ٹی کیا عمران خان، یا بلاول نے بنائی؟ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ،اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا عوام کی کیفیت کو حکومت نہیں سمجھ سکتی کہا جاتا تھاکہ ہم عدلیہ کےپیچھے کھڑےہیں، اب کیا ہو گیا؟ احسان فراموشی مسلم لیگ ن کی رگ رگ میں بس چکی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY