برسبین ٹیسٹ میں بیٹسمینوںناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم فالوآن کے خطرے سے دوچار ہے، دوسرے روز کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا کے پہلی اننگزکے اسکور 429رنز کے جواب میں صرف 97رنز پر8وکٹیں گنوادیں۔ اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 332رنز درکار ہیں اور صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔

برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور صرف 6رنزکے مجموعی اسکور پر اظہر علی پانچ رنز بنار پویلین لوٹ گئے، ایک بعدوکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ صرف 54رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

بابر اعظم 19،کپتان مصباح الحق 4، اسد شفیق 2 اور یونس خان صفرپر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان آخری چھ ٹیسٹ اننگز میں صرف ایک مرتبہ ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے ہیں جبکہ آج کی اننگز کو شامل کرکے دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آج جب کھیل ختم ہوا توسرفراز احمد 31اور محمد عامر8رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کے جانب سے مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے تین، تین جبکہ جیکسن برڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان اسٹیون اسمتھ 130، ہینڈز کومب 105اور میٹ رنشا 71رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 4، 4 جبکہ یاسر شاہ نے2 کھلاڑی کو آؤٹ کیا

SHARE

LEAVE A REPLY