اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر 17 اکتوبر کے قومی اسمبلی اجلاس کےلئے جاری کئے ہیں ۔
پروڈکشن آرڈر کے متن میں لکھا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلا س 17اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے جس میں شہبازشریف کی شرکت ضروری سمجھتے ہیں ۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آشیانہ ہائوسنگ منصوبے میں مبینہ کرپشن کے الزام میں 5 اکتوبرنیب نے حراست میں لیا ۔
نیب حکام نے شہبازشریف کو اگلے ہی روز احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا اور ان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔













