چین کے اخبار نے ایک لانگ رینج میزائل کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین فضا سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے، جو فضا میں ہی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔
صدر شی چن پنگ اسٹیلتھ جیٹ اورطیارے بردار ٹیکنالوجی سمیت فوجی طاقت میں جدت اور وسعت کے پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں، جب کہ چین اینٹی سیٹ لائٹ میزائل کے تجربات بھی کر رہا ہے۔
چین کے اخبار’ڈیلی چائنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی نے حال ہی میں مشقوں کی تصاویر جاری کی ہیں، اس دوران ایک جے-11 بی فائٹر طیارے کے ساتھ نامعلوم میزائل کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔
ایئرفورس رسرچر فو قوانشاؤ نے چینی اخبار کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ میزائل کو دور تک نہایت اہم ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس میزائل میں چین کی حالیہ میزائل قوت سےزیادہ صلاحیتیں موجود ہیں، چین کے پاس اس وقت 100 کلو میٹر (62 میل) سے بھی کم تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل ہیں۔











