قومی احتساب بیورو نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے.
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم ن کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزارت داخلہ کو دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو 10 اکتوبر کو طلب کر تھا جبکہ نیب ذرائع کا کہنا تھا ہے کہ سلمان شہباز پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔











