آف شور کمپنیاں: عبدالعلیم خان کی آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی

0
880

تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی جانب سے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن احتساب عدالت کے باہر موجود ہیں۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے، نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے۔ عبدالعلیم خان نے بھی وکیل امجد پرویز کی خدمات حاصل کرلیں جو احتساب عدالت میں عبدالعلیم خان کا دفاع کریں گے۔ امجد پرویز شہباز شریف کے نیب ریفرنس میں وکیل ہیں۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا جس پر سینئر صوبائی وزیر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ علیم خان کو گزشتہ روز نیب نے چوتھی بار طلب کیا تھا، نیب ٹیم نے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کوآگاہ کیا۔

علیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے میں کہا مجھے نیب حکام نے گرفتار کر لیا ہے لہذا میں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، مہربانی فرما کر میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY