وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم کے ساتھ مل کر 20 جنوری کی حلف برداری کے موقع پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف حفاظتی اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔
صدر بائیڈن کے نیشنل سیکیورٹی کمیونیکیشن کے ایڈوائزر جان کربی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس، ٹرمپ کے آنے والے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو بھی نئے سال کے موقع پر نیو اورلینز حملے کی تفتیش ، جس میں ایک امریکی سابق فوجی نے ایک ٹرک کو ایک ہجوم پرچڑھا کر کم از 14 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا ، اور لاس ویگاس میں گاڑی کے دھماکے کے ایک الگ واقعے کی تفتیشی کارروائی سے باخبر رکھ رہی ہے۔
سال نو پر نیو اورلینز میں دہشت گردی کے حملے اور لاس ویگاس کے ٹرمپ انٹر نیشنل ہوٹل کے سامنے سائبر ٹرک دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی کے ادارے واشنگٹن اور اس کے ارد گرد اپنے عملے میں اضافہ کر رہے ہیں جب کہ وہ ملک کے دار الحکومت میں تین ہائی پروفائل تقریبات کو بے مثال بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پہلی تقریب پیر کو ہو گی جب کانگریس صدارتی انتخاب کے نتائج کی توثیق کرے گی ۔
دوسری تقریب آنجہانی صدر جمی کارٹر کا سرکاری فیونرل، جو منگل کو ایک تقریب او ر جلوس سے شرو ع ہو گا اور جمعرات کو ختم ہو گا ۔













